بنگلہ دیش سے شکست: شان مسعود اور شاہین آفریدی کے درمیان ڈریسنگ روم میں تلخ کلامی
بنگلہ دیش کے ہاتھوں تاریخی شکست نے پاکستانی ٹیم کے اندرونی حالات کی پول کھول دی ہے۔ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ڈریسنگ روم میں کپتان شان مسعود اور شاہین آفریدی کے درمیان ہونے والی گرما گرم بحث نے کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔
